ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب شادی یا بچوں کی تعداد چھپانا ناممکن

Nadra,new technoloty,Id card,City42
کیپشن: Id card,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)جدید ٹیکنالوجی نے جہاں عام آدمی کی زندگیوں کو آسان بنایا ہے،ایسے میں کچھ لوگوں کے لئے  راز چھپانا مشکل ہوگیا ۔

   نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادارا)نے اب ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے کہ جس سے کسی بھی پاکستانی کے فیملی ٹری کا آسانی سے پتا چل جائے گا ،اب کوئی بھی مرد ایک یا ایک سے زائد شادیاں نہیں چھپا سکے گا۔اب بچوں کی تعداد کا بھی با آسانی پتہ چل جائے گا ۔

 نادرا نے پاکستان کے شہریوں کی آسانی کیلئے ایک ہیلپ لائن نمبر متعارف کرایا ہے جس پر کوئی بھی شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرے گا تو اس کے خاندان کے افراد کا ڈیٹا سامنے آجائے گا ،حتیٰ کہ کسی شخص نے ایک یا ایک سے زائد شادیاں کررکھی ہیں تو وہ بھی سامنے آجائیں گی ۔یہ ہیلپ لائن 8009 ہے ۔