ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: Babar Azam
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ نصف سنچری اسکور کرنے کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس اسکور کرنے والے پاکستانی بن گئے۔کراچی ٹیسٹ میں نصف سنچری ان کی اس سال کی 23 ویں انٹرنیشنل نصف سنچری ہے۔اس سے قبل مصباح الحق نے 2013 میں 22 انٹرنیشنل ففٹی اسکور کی تھیں۔

بابر کی 23 ففٹی پلس میں 7 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے اس سال ٹیسٹ میں 9، ون ڈے میں 8 اور ٹی ٹوئنٹی میں 10 ففٹی پلس اسکور کئے۔یاد رہے کہ کمار سنگاکارا نے 2014 میں 25 جبکہ رکی پونٹنگ نے 2005 میں 24 ففٹی پلس اسکور کئے۔ سارو گنگولی اور جو روٹ بھی ایک کیلنڈر سال میں 23، 23 ففٹی پلس کرچکے ہیں

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر