کرائم چھپانے کےلئے تھانیداروں کی مقدمات کے اندراج میں من مانیاں،شہریوں کو مقدمات کے اندراج میں آئی جی کے شکایات سیل سے بڑا ریلیف مل گیا،آن لائن شکایات پر لاہور میں 3ہزار سے زائد سمیت پنجاب بھر میں 19500 سے زائد مقدمات درج کروائے گئے۔ایف آئی ارکے عدم اندراج کے50 ہزار سے زائد درخواست گزاروں کومتعلقہ افسران نے دفاتر میں بلا کر داد رسی کی۔
فری رجسٹریشن اف ایف آئی آر کے دعوی کا پول آئی جی آفس کے شکایت سیل نے کھول دیا۔اعدادوشمار کے مطابق رواں سال آئی جی شکایت سیل سے پنجاب بھرمیں19ہزار657مقدمات درج کروائے گئے۔سب سے زیادہ لاہور میں آئی جی افس کی ہدایت پر31سو51مقدمات درج کروائے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق شہریوں کی جانب سے آن لائن مقدمات کے عدم اندراج کی 70ہزارشکایات درج کروائی گئیں۔متعلقہ افسران کی ہدایت پرمیرٹ پر پورے اترنے والی درخواستوں پر مقدمات کروائے گئے۔50ہزار سے زائد درخواست گزاروں کا متعلقہ اضلاع میں افسران نے دفاتر میں بلا کر ازالہ کردیا گیا،6ہزار شہریوں کو آئی جی آفس میں بلا کرانکی درخواستوں پرمتعلقہ ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی گئیں۔
آئی جی پنجاب کے شکایات سیل کی ہدایات کو نظر انداز کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جارہا ہے۔رواں سال درجنوں افسران واہلکاروں کو ہدایات پر عملدرامد میں تاخیر پر سزائیں دی گئیں تاکہ شہریوں کی درخواستوں پر بروقت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔