ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید کا قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان

شیخ رشید کا قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی ملاقاتوں سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا، آج بھی آخری کوشش ہورہی ہے جو میرے خیال سے ناکام ہوگی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملکی سیاست میں اڑتالیس گھنٹے بہت اہم ہیں،صدر مملکت کی ملاقاتوں سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، اس وقت بھی پس پردہ آخری کوشش ہورہی ہے جو ناکام ہوگی موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ نگراں سیٹ اپ لمبا چلے اسی لئے جو اسمبلیاں بچانا چاہ رہے ہیں وہ راستہ نکالنےکی کوشش کررہےہیں، میں بھی قومی اسمبلی میں استعفی دینے جاؤنگا، تیس دسمبر تک ارکان قومی اسمبلی استعفے دینے جائیں گے جس کے بعد عمران خان دونوں اسمبلیاں توڑ دے گا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی الیکشن کمشنررکھ لیں، انتخابات میں عمران خان جیتیں گے اور دو تہائی اکثریت حاصل کرینگے وجہ صاف ہے، ملک ڈوب رہا ہے اور لوگ عمران خان کے ساتھ نکلیں گے۔کیونکہ عمران خان کے خلاف انہوں نےجتنےقدم اٹھائےسب ان کےگلے پڑے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میری عمران خان سےبیس سے پچیس منٹ ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ دسمبر میں اسمبلیاں تحلیل ہونگی،عمران خان کے ساتھ چوہدری پرویزالٰہی آن بورڈ ہیں،عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے،پرویزالٰہی اس پر عمل کریں گے۔

مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی چپقلش پر شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کا سابق وزیر کہہ رہا ہے کہ ہم ڈیفالٹ کےدائرے میں آگئے جبکہ موجودہ وزیر کہہ رہا ہے باہر سے پیسےآنےو الےہیں، یہی نہیں حکومت کا ایک وزیرکہتا ہے کہ روس سے تیل لےرہےہیں جبکہ دوسرا کہتا ہے نہیں، مفتاح اسماعیل اوراسحاق ڈار ایک دوسرےکےاقدامات کی نفی کررہے ہیں۔