سٹی42:لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔شہر میں آلودگی کی شرح 299 ریکارڈ کی گئی۔
شہر میں آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہاہے۔یو ایس قونصلیٹ 474،کینال بینک روڈ پر شرح419ریکارڈ،مین بلیوارڈ377،کوٹ لکھپت میں آلودگی کی شرح370ریکارڈکی گئی۔فیز فائیو ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح 348ریکارڈ،فیز ٹو ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 342ریکارڈ۔
شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں ا ضافہ ہوا ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے۔کم سے کم درجہ حرارت7،زیادہ سے زیادہ 24ڈگری ریکارڈکیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کااس وقت کوئی امکان ظاہر نہیں کیا جارہا جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔