مخالفین کو دھچکا، کپتان کیلئے عدالت سے اچھی خبر آگئی

مخالفین کو دھچکا، کپتان کیلئے عدالت سے اچھی خبر آگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا معاملہ، عمران خان کی ایف آئی اے طلبی نوٹس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال 19 دسمبر کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

لاہورہائیکورٹ نے ایف آئی اے لاہور کا عمران خان کی طلبی کا نوٹس معطل کر رکھا ہے، درخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے، عمران خان کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے31 اکتوبر کو طلبی کا نوٹس بھجوایا، پی ٹی آئی پنجاب کے ایم سی بی بنک اکاؤنٹ سے متعلق ایف آئی اے انکوائری بدنیتی پر مبنیٰ ہے، عمران خان کو ہراساں کرنے کیلئے ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کیا، ممنوعہ فنڈنگ کے الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ایف آئی اے کو اکائونٹس کی چھان بین کی ہدایت نہیں کی گئی۔ استدعا ہے کہ ایف آئی اے میں 7 نومبر کو طلبی کا نوٹس کالعدم کیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو انکوائری کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین سے جواب اور اٹارنی جنرل پاکستان سےعدالتی معاونت طلب کررکھی ہے۔