ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کر نیوالوں کیخلاف ان ایکشن

پنجاب پولیس ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کر نیوالوں کیخلاف ان ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پرپنجاب پولیس ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ان ایکشن۔ رواں سال صوبہ بھر میں ون ویلنگ اورہوائی فائرنگ میں کرنے والوں کے خلاف سب سے زیادہ لاہورمیں ساڑھے19سوسےزائدمقدمات سمیت صوبہ بھرمیں 56سو سےزائدمقدمات درج کرکے78سو زائدافراد کو گرفتار کیاگیا۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پرپنجاب پولیس ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتےہوئےرواں سال صوبہ بھر میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف 2961مقدمات درج،3182افراد کو گرفتار کیاگیا۔صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 2674مقدمات درج جبکہ 4728افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور میں سب سے زیادہ ون ویلنگ کے 1364مقدمات درج،1401افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے 597مقدمات درج 946افراد گرفتار کیے گئے۔
ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ جیسے خونی اور خطرناک کھیل میں ملوث افراد کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ائی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی کاموں کا حصہ نہ بننے دیں۔شہری ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی فوری 15پر اطلاع کریں۔