فیس بک اور انسٹاگرام کے بھارت اور اسرائیل سے  جاسوسی کے لئے استعمال ہونیوالے 1500 اکاؤنٹس بند

face book and instagram
کیپشن: face book and instagram
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : میٹا یا سابق فیس بک سوشل میڈیا کمپنی  نے 1500 فیس بک گروپوں اور ان سے منسلک انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا ہے، جو لوگوں کی معلومات چرا کر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے یا ہیک کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے جاسوسی کے لیے فیس بک کا استعمال کرنے والے کرائے کے سائبر فوجیوں پر پابندی لگاتے ہوئے پوری دنیا میں ان کے نشانے پر آئے ہوئے کارکنوں، حکومتی مخالفین اور صحافیوں سمیت تقریباً 50 ہزار افراد کو خبردار کرنا شروع کر دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق فیس بک کی مالک کمپنی نے کہا کہ اس نے کوب ویبز ٹیکنالوجیز، کوگنیٹ، بلیک کیوب اور بلیو ہاک سی آئی سے منسلک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیئے ہیں- یہ سب اسرائیل میں تھے یا وہاں سے بنائے گئے تھے۔

 میٹا نے بھارت میں قائم بیل ٹروکس، شمالی مقدونیہ کی فرم سائٹروکس اور چین سے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ منسلک اکاؤنٹ کو بھی ہٹا دیا ہے۔

میٹا کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرائے کے یہ سائبر فوجی اکثر دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی خدمات صرف مجرموں اور دہشت گردوں کو نشانہ بناتی ہیں۔

مزید کہا گیا کہ ’درحقیقت بلا تفریق نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس میں صحافی، منحرف، آمرانہ حکومتوں کے ناقدین، حزب اختلاف کے ارکان کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کے کارکن شامل ہیں۔ ہم نے ان پر اپنی سروسز کے استعمال کی پابندی عائد کر دی ہے۔