پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ملتوی، مہمان ٹیم وطن واپس روانہ

West Indies tour of Pakistan
کیپشن: West Indies tour of Pakistan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے  دورے پر آئی ویسٹ انڈین ٹیم کے 14 کھلاڑی اور آفیشلز  ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کے بعد  وطن روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز جون 2022 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہے پاکستان میں موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کے 6 کھلاڑی اور 3 سپورٹ اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔ پہلے ٹی 20 میچ سے قبل 3 کھلاڑیوں اور ایک سپورٹ اسٹاف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔بعدازاں آخری ٹی 20 سے قبل مہمان ٹیم کے اسکواڈ کے مزید 5 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جن میں 3 کھلاڑی اور 2 سپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔

 ویسٹ انڈیز کے جو کھلاڑی وطن روانہ ہوئے ہیں ان  14 کھلاڑیوں  اور آفیشل کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے جبکہ جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے  وہ آئسولیشن  کے بعد وطن  روانہ ہوں گے۔ویسٹ انڈیز ٹیم کے 21 کھلاڑی دورہ پاکستان کے لیے  آئے تھے جس میں 6 کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ ایک ویسٹ انڈین پلیئر انجری کے باعث دورے سے باہر ہوگیا ہے۔

 پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کھیلنے کا فیصلہ دونوں بورڈز کے اجلاس سے مشروط کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے دستیاب تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے تھے جس کے بعد آخری میچ کو شیڈول کے مطابق کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر