ویب ڈیسک: او آئی سی اجلاس کے موقع پر وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں 41 سال بعد او آئی سی کانفرنس ہونے جارہی ہے۔
وزرات داخلہ، چیف کمشنرز اور پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ کانفرنس کے تینوں دن موبائل سروس بند نہیں ہو گی کیونکہ اس سے رابطوں کا فقدان ہوگا۔
وزرات داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتہ اور پیر کو مقامی چھٹی ہوگی جبکہ سیکٹریٹ کی چھٹی کا فیصلہ کابینہ ڈویژن کبھی بھی کر سکتی ہے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان، او آئی سی تاریخی اجلاس سے خطاب کریں گے، افغانستان کی صورتحال انسانی مسائل جنم لے رہے ہیں، او آئی سی کی کانفرنس تعمیری کردار ادا کرے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ریڈزون میں آنے جانے والے لوگوں کی تکلیف پر ہم معزرت خواہ ہیں۔