ویب ڈیسک : برطانوی وزیر اعظم کے سرکاری دفتر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں موجود بِلّے "لیری" نے 'چوہوں کے سینئر شکاری' کے طور پر 10 سال پورے کر لیے ہیں۔
برطانیہ کے ایک سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے چوہوں کا بحران حل کرنے کے واسطے اس بلّے لیری کو بھرتی کیا تھا۔لیری نے اس ذمے داری کو پورا کرنے کے لیے 15 فروری 2011ء کو اپنا "منصب" سنبھالا تھا۔برطانوی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق لیری اپنا وقت "مہمانوں کے خیر مقدم اور سیکورٹی دفاعی انتظامات کے جائزے میں گزارتا ہے . علاوہ ازیں اس کی روزانہ کی ذمے داریوں میں چوہوں کے مستقل مسئلے کا حل سوچنا بھی شامل ہے"۔
دل چسپ بات یہ ہے کہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں وزرائے اعظم کی آمد اور کوچ کا سلسلہ جار رہتا ہے جب کہ لیری ایک عشرے سے اپنی جگہ پر موجود ہے ۔
Moments from 2021: Larry the Cat celebrates 10 years at 10 Downing Street, where he was brought in to clean up an infestation of rodents pic.twitter.com/xh3Xn3xInt
— Reuters (@Reuters) December 17, 2021