محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر بھارتی کرکٹرکا حیران کن ردعمل

محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر بھارتی کرکٹرکا حیران کن ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) بھارتی بولر عرفان پٹھان نے محمد عامر کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواہش ہے ان کا مستقبل اچھا ہو۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر دنیائے کرکٹ کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں اور کرکٹ سے وابستہ حلقوں نے اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شعیب اختر، عاقب جاوید، انضمام الحق، شاہد آفریدی سمیت ملکی و غیرملکی پلیئرز، کمنٹیٹرز اور ماہرین نے محمد عامر کو زبردست بولر قرار دیتے ہوئے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار بھی کیا ہے۔

بھارتی بولر عرفان پٹھان نے ٹوئٹر بیان میں لکھا کہ حال ہی میں لنکا پریمیئر لیگ میں ان کا سامنا ہوا جس سے لگا کہ عامر میں اب بھی کرکٹ باقی ہے اور وہ اب بھی اچھے بولر ہیں، میری خواہش ہے ان کا مستقبل بھی اچھا ہو۔فاسٹ بولر عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ انسان جذبات میں آکر بڑے فیصلے کرلیتا ہے پھر بعد میں اس پر پچھتاوا ہوتا ہے، عامر کے قریبی لوگوں کو چاہیے کہ وہ اسے سمجھائیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ عامر پاکستانی ٹیم کا اہم کھلاڑی ہے جسے اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہونا چاہیے اور خود پر اتنا اعتماد ہو کہ ٹیم میں واپس آ سکیں، جذبات میں آکر فیصلے کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

 قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے تھا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ محمد عامر اب لیگ کھیلنے پر زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔فاسٹ بولر سہیل تنویر نے کہا کہ محمد عامر پی سی بی کے رویے سے مایوس ہوگئے تھے لیکن انہیں ہار نہیں ماننی چاہیے تھی بلکہ مقابلہ کرنا چاہیے تھا۔

 
 
 
 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer