( عثمان علیم ) ورلڈ بینک نے مختلف پراجیکٹس سے بچنے والا قرض کورونا کے لئے استعمال کی منظوری دے دی، چھ ملین ڈالر کا قرض کورونا آلات و دیگر کی خریداری کے لیے خرچ کیا جائے گا۔
ورلڈ بینک سے مختلف پراجیکٹس کے لئے لیا جانے والا قرضہ اب کورونا کے لئے استعمال کیا جائیگا۔ ورلڈ بینک نے مختلف پراجیکٹس سے بچنے والے پیسے کورونا کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ ورلڈ بینک کی جانب سے مختلف پراجیکٹس کے لئے دیے جانے والے قرض میں سے چھ ملین ڈالرز کورونا کے لئے استعمال کیے جائیں گے۔
ورلڈ بینک نے پنجاب ڈیزاسٹر اینڈ کلائمیٹ امپرومنٹ پراجیکٹ کی مد میں 96 ملین ڈالر کا قرض دیا تھا۔ پراجیکٹ مکمل ہونے پر 6 ملین ڈالر بچے جو کہ ورلڈ بینک نے کورونا کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ چھ ملین ڈالر کورونا کے لئے درکار آلات اور اقدامات پر خرچ کیے جائیں گے۔