ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان بزدار شہباز شریف پر بازی لے گئے

عثمان بزدار شہباز شریف پر بازی لے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) سردار عثمان بزدار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کابینہ کے حجم میں بازی لے گئے۔

ماضی میں بھی قومی خزانے کی بچت کیلئے وزرا ء کی تعداد کم رکھنے پر توجہ دی گئی مگر اس بار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے پیش رو میاں شہباز شریف سے بازی لے گئے ہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی کابینہ کے ارکان کی تعداد 34 تھی جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اپنی کابینہ میں 36 وزراء شامل کرکے میاں شہباز شریف کاریکارڈ توڑ دیا ہے، اس وقت پنجاب کابینہ کا مجموعی حجم 43 ارکان ہیں جس میں  37 وزراء ، 3 مشیر اور 3 معاونین خصوصی شامل ہیں۔5 صوبائی وزراء کیساتھ لاہور کابینہ میں سر فہرست ضلع ہے جبکہ فیصل آباد 4 وزراء کیساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ۔

صوبائی کابینہ کے 20 سے زائد اراکین سوا دو برس کے عرصہ میں اپنی متنازع کارکردگی کی وجہ سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ’’واچ لسٹ ‘‘ میں شامل ہیں اور انھیں حکومتی حلقوں میں ’’سلیپنگ منسٹر‘‘ کے لقب سے پکارا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزراء کی تعداد بڑھنے سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑے گا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پانچ معاونین خصوصی اور پانچ ہی مشیر بھی ہیں، دو روز قبل پنجاب کابینہ میں 2 نئے وزراء کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ 

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer