(سٹی 42) چیچہ وطنی میں ایک ٹانگ پر سو جبکہ دونوں ٹانگوں پر تین ہزار بیٹھک لگانے والا تین فٹ کا بائیس سالہ محمد رضوان عرف پی ٹی عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 44 بارہ ایل کا محمد رضوان عرف پی ٹی کادعویٰ ہے کہ وہ ایک ٹانگ پر 100 دوسری ٹانگ پر 50 جبکہ دونوں ٹانگوں پر 3000 بیٹھک لگاتا ہے۔ اس نے پاکستان کے تمام نیشنل پلیئرز کو چیلنج کیا ہے لیکن کسی نے بھی اس کا چیلنج قبول نہیں کیا۔محمد رضوان عرف پی ٹی 8 سال سے محنت کر رہا ہے اور اس نے مختلف مقابلوں میں نقد انعام ٹرافیاں اور ایک گائے بھی جیتی ہے۔ محمد رضوان صبح ناشتے میں 3 پراٹھے مکھن گھی کھانے کے ساتھ گائے کا دودھ پیتے جبکہ دوپہر اور رات کو گوشت کھاتے ہیں۔
محمد رضوان کے استادمحمد فیصل کا کہنا ہے پی ٹی کافی محنت کررہا ہے اگر حکومت توجہ دے تو یہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکتا ہے۔تین فٹ محمد رضوان عرف پی ٹی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت میری راہنمائی اورمدد کرے تو میں دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتا ہوں.