ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی سی بی کے نئے چیف سلیکٹر اور چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے حوالے سے اہم

 پی سی بی کے نئے چیف سلیکٹر اور چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے حوالے سے اہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو چیف سلیکٹر اور سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر سلیم یوسف کو چیئرمین کرکٹ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے چیف سلیکٹر اور چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے ، مصباح الحق کے بطور چیف سلیکٹر مستعفی ہونے کے بعد چیف سلیکٹر کے خالی ہونیوالے عہدے پر سابق ٹیسٹ کرکٹراور ناردرن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، باقی پانچ صوبائی ٹیموں کے ہیڈ کوچز قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوں گے ۔

دوسری جانب سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر سلیم یوسف کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کے مستعفی ہونے کے بعد گزشتہ تین ماہ سے چیئرمین کرکٹ کمیٹی کا عہدہ خالی تھا، دونوں تقرریوں کے حوالے سے باضابطہ اعلان آئندہ چندروز میں کیا جائے گا۔

 دوسری جانب  پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  ٹیم کے کپتان شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، بابر اعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی البتہ بابراعظم کی عدم موجودگی نئے کھلاڑیوں کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer