ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی سی ایل، یوفون کے صدر کا کورونا کے باعث انتقال

 پی ٹی سی ایل، یوفون کے صدر کا کورونا کے باعث انتقال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پی ٹی سی ایل، یوفون کے صدر اور سی ای او راشد خان انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل اور یوفون کے صدر اور سی ای او راشد خان انتقال کر گئے۔ راشدخان نے 2019 میں پی ٹی سی ایل گروپ کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی جانب سے مرحوم کی فیملی سے دلی ہمدردی اور گہر ی تعزیت کا اظہار کیاگیا ہے۔

یوفون اور پی ٹی سی ایل کے صدر راشد خان کورونا کے باعث آج وفات پا گئے، ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ کچھ ہفتوں سے اسلام آباد کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ راشد خان اگست 2017 سے یوفون کے سی ای او تھے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ دسمبر 2020 میں سبکدوش ہوجائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer