ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں نوجوانوں کو ہنر سکھانے کا ذمہ دار کون ہوگا؟

 پنجاب میں نوجوانوں کو ہنر سکھانے کا ذمہ دار کون ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پنجاب میں نوجوانوں کو ہنر سکھانے کا ذمہ دار کون ہو گا، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ختم ہونے میں 13 دن باقی رہ گئے، پنجاب حکومت سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی فعال نہ کرسکی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ہنر مند افراد کی ٹریننگ کیلئے سکلز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا، جس کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے، پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ مذکورہ پراجیکٹ ختم ہونے سے قبل پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی فعال کردی جائے گی، ہنر مند افراد کی ٹریننگ کی ذمہ داری اتھارٹی کو منتقل کردی جائے گی اور ٹیوٹا سمیت فنی تعلیم دینے والے دیگر اداروں کے اختیارات اس اتھارٹی کو منتقل کیے جائیں گے۔

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ختم ہونے میں 13 روز باقی رہ گئے، لیکن پنجاب حکومت سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی تاحال فعال نہ کی جا سکی اور اتھارٹی قائم کرنے کا دعویٰ صرف کاغذوں تک محدود رہ گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اب تک  اتھارٹی کو چلانے کیلئے افسران اور ملازمین کی تعیناتی نہیں کی جا سکی ہ اور نہ ہی اتھارٹی کے پاس کوئی دفتر، گاڑی اور دیگر سامان موجود ہے، اتھارٹی کا مستقبل واضح نہ ہونے کے باعث سینئر افسران بھی آنے سے کترانے لگے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer