ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  کورونا  وائرس سے مزید 71 افراد لقمہ اجل بن گئے

  کورونا  وائرس سے مزید 71 افراد لقمہ اجل بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک میں  کورونا  وائرس سے مزید 71 افراد لقمہ اجل بن گئے،گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،  کورونا وائرس  کے  مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 552ہوگئی، فعال کیسز 42 ہزار 851تک جاپہنچے، 309 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس  سے مزید 71 افرادموت کی وادی میں چلے گئے، 40 ہزار 90 ٹیسٹ کیے گئے۔2 ہزار 545 افراد میں   کورونا وائرس  کی تصدیق ہوئی، پاکستان میں کورونا  کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 552ہوگئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 7 ہزار 993 افراد صحت یاب ہوئے، اب تک 3 لاکھ 96 ہزار 591 افراد کورونا سے چھٹکارا پاچکے ہیں۔


اس وقت 3ہزار50 کورونا مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 2 ہزار 505 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے کہ جبکہ تین سو9وینٹی لیٹرز پر ہیں، وینٹی لیٹرز پرسب سے زیادہ مریض اسلام آباد ملتان، لاہور اور پشاور میں ہیں، ملک میں کورونا  مثبت کیسز کی شرح 6 عشاریہ 3 فیصد ہوگئی، سب سےزیادہ شرح کراچی میں16.59 فیصدہے، پشاور 13 عشاریہ 34 فیصد کے ساتھ دوسرے جبکہ میرپور 9 اعشاریہ 40 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر ہے۔


ملک میں اس وقت کورونا  کے فعال کیسز  کی تعداد  42 ہزار 851ہے، سب سے زیادہ سندھ میں 20 ہزار 132 اور پنجاب میں 10 ہزار 205 کیسز ہیں، اسلام آباد میں 6 ہزار 7، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 835 ،آزاد کشمیر میں 1 ہزار 144، بلوچستان میں 427 اور گلگت بلتستان میں 101 کورونا مریض ہیں۔


ملک میں اب تک مجموعی طور پرکورونا سے 9ہزار 80افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پنجاب میں تین ہزار 491،سندھ تین ہزار 237،جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 502 مریض زندگی کی بازی ہارگئے۔

Shazia Bashir

Content Writer