محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک)قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔

محمد عامر نےٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ محمد عامر کا کہنا ہے کہ اتنا ٹارچربرداشت نہیں کرسکتا اورہربات پرمجھ پرطنز کیا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کبھی بالنگ کوچ کہتے ہیں کہ عامر دھوکا دے گیا تو کبھی یہ مشہور کیا کہ میں ملک سے نہیں کھیلنا چاہتا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل محمدعامر اور کوچ وقار یونس میں ٹوئٹر پر جنگ چھڑ گئی،ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے پر بولنگ کوچ کا تبصرہ محمد عامر کو ایک آنکھ نہ بھایا، سابق کپتان نے کہا کہ پیسر کام کے بوجھ کی وجہ سے باہر ہوئے نہ کرکٹ چھوڑی، لیگز کھیل تو رہے ہیں، جواب میں عامر نے کہا کہ وجہ سرکار وقار یونس صاحب ہی بتا سکتے ہیں، اللہ ایسی سوچ رکھنے والوں کو ہدایت دے

واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے گزشتہ سال جولائی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔مجموعی طور پر محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 116 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 61 ایک روزہ میچز میں 81 اور 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 59 وکٹیں اپنے نام کیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer