لیبارٹری اٹینڈنٹس کو سائنس ٹیچر کے معاون ہونے کا درجہ مل گیا

لیبارٹری اٹینڈنٹس کو سائنس ٹیچر کے معاون ہونے کا درجہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)  محکمہ سکول ایجوکیشن نے لیبارٹری اٹینڈنٹس کو سائنس ٹیچر کے معاون ہونے کا درجہ دے دیا، صوبہ بھر کی اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی گئیں۔
 محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لیبارٹری اٹینڈنٹ کی آسامی ایک پیشہ وارانہ آسامی ہے، مذکورہ آسامی پر بھرتی ملازمین کو موسم سرما و گرما کی چھٹیاں دی جائیں گی، لیبارٹری اٹینڈنٹ کا کام لیبارٹری کو بحال رکھنا اور سائنس ٹیچر کی معاونت کرنا ہے، لیبارٹری اٹینڈنٹ کی آسامی باقی درجہ چہارم کی آسامیوں سے ممتاز ہے۔

 سکول ایجوکیشن کے مطابق سکول سربراہان لیبارٹری اٹینڈنٹس سے ان کی آسامی کے متعلقہ کام لیں گے، جبکہ صوبائی صدر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب وسیم اختر کمبوہ کا کہنا ہے کہ وہ لیبارٹری اٹینڈنٹ کو ممتاز درجہ دینے پر صوبائی وزیر تعلیم کے شکر گزار ہیں۔

دوسری جانب میونسپل کیڈر لاہور کی نمائندہ تنظیموں کا اجلاس سی ڈی جی بوائز ہائی سکول حاجی کوٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن اور آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر کے عہدیداروں نے شرکت کی، عہدیداران نے وزیر تعلیم پنجاب سے میونسپل کیڈر لاہور کے اساتذہ کی سیس پر سیٹ ایڈجسٹمینٹ نہ ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

 صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن اشفاق یونس کا کہنا تھا کہ میونسپل کیڈر کی سیٹوں پر رولز اور پالیسی کے برعکس جنرل کیڈر اساتذہ کو تعینات کیا انہیں فوری ہٹایا جائے، جبکہ صدر اجمل خان نے کہا کہ سیٹیں خالی نہ ہونے کی وجہ سے سی ڈی جی سکولوں کے اساتذہ ایڈجسٹمنٹ کیلئے دھکے کھا رہے ہیں مگر شنوائی نہیں ہو رہی۔

عہدیداران نے صوبائی وزیر تعلیم سے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی کا فوری نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer