ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مولانا فضل الرحمان نے پوری کابینہ کو جاہل قرار دیدیا

 مولانا فضل الرحمان نے پوری کابینہ کو جاہل قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پوری کابینہ کو جاہل قرار دیدیا، کہتے ہیں سینیٹ الیکشن خفیہ ووٹنگ سے ہی ہوسکتا ہے، صدارتی آرڈیننس سے طریقہ کار تبدیل نہیں ہوسکتا، لاہور جلسے سے ان کا سر چکرا گیا ہے، یہ آئین سے متصادم گفتگو کر رہے ہیں، ہم نہیں چاہتے عوام اور ادارے آمنے سامنے آئیں۔

 مولانا فضل الرحمان نے بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ صدارتی آرڈیننس سے سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار بدل نہیں سکتا، شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ کا الیکشن غیر آئینی ہے، حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہم سینیٹ کا الیکشن فروری میں کرائیں گے جبکہ ووٹنگ شو آف ہینڈ سے ہوگی۔ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، جعلی وزیراعظم کو کس نے اختیار دیا ہے کہ وہ اعلان کرے، الیکشن کمیشن اگر آزاد ہے تو فوری نوٹس لے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ کا الیکشن غیر آئینی ہے، کورٹ آئین کی تشریح تو کر سکتی ہے لیکن اسے تبدیل نہیں کر سکتی، یہ ممکن ہی نہیں کہ شو آف ہینڈز کیساتھ الیکشن کرائے جائیں، لگتا ہے پوری کابینہ ہی جاہل ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے نفرت میں اضافہ ہو، ہم ہر قیمت پر ووٹ کا حق چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جو باتیں کرنے والے عدالت جائیں گے تو اپنا ہی نقصان کریں گے، ہم کچھ چیزوں کا وقت پر استعمال کریں گے، ہمارے پاس 3 ماہ لانگ مارچ کی تیاری کے لئے ہیں، عوام کی کیفیت کا حکومت کو اندازہ ہی نہیں ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer