پی ٹی آئی لاہور کے ٹاؤنز کی تنظیم سازی میں اختلافات پیدا ہوگئے

پی ٹی آئی لاہور کے ٹاؤنز کی تنظیم سازی میں اختلافات پیدا ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) تحریک انصاف لاہور کے ٹاؤنز کی تنظیم سازی میں اختلافات سراٹھانے لگے، لاہور کے ٹاؤنز میں وفاقی اور صوبائی وزراء میں اپنے اپنے امیدواروں کو عہدے دلانے کیلئے سرد جنگ جاری ہے۔

پی ٹی آئی کی  لاہور کے  ٹاؤنز میں تنظیم سازی مکمل ہونے کے باوجود اختلافات میں شدت آگئی ہے، وفاقی اور صوبائی وزراء اپنے اپنے لوگوں کو عہدے دلانے کیلئے سرگرم ہیں، گلبرگ ٹاؤن میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس بھی آمنے سامنے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم گلبرگ ٹاؤن میں اپنی پسند کاسیکرٹری جنرل لگوانا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر مراد راس بھی اپنے امیدوار کو سیکرٹری جنرل بنانے کیلئے متحرک ہیں، گلبرگ ٹاؤن کے سینئر نائب صدر فرخ جاوید مون اپنی پسند کا عہدہ نہ ملنے پر مستعفی ہوچکے ہیں۔

 سمن آباد ٹاؤن میں دو صوبائی وزراء آمنے سامنے ہیں، وزراء سمن آباد ٹاؤن میں اپنے پسندیدہ امیدوارلگانے کیلئےسرگرم ہیں، اختلافات کے باعث سمن آباد ٹاؤن کی گورننگ باڈی کا فیصلہ ہی نہیں کیا جاسکا۔

Sughra Afzal

Content Writer