بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے نئی سکیم متعارف

بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے نئی سکیم متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعید احمد سعید) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا آمدنی میں اضافے اور خسارے میں کمی کے لیے اصلاحاتی عمل جاری، بیرون ملک جا نے والے مسافروں کے لئے نئی سکیم متعارف کرا دی۔

 ذرائع کے مطابق مسافروں کو دوران پرواز اپنی سیٹ کی اپ گریڈیشن کی سہولت میسر ہو گی،پی آئی اے کی جانب سے متعارف کروائی گئی نئی پالیسی کے مطابق اکانومی کلاس کے مسافر مقررہ رقم کی ادائیگی کے بعد کلاس کی اپ گریڈیشن کروا سکیں گے۔

 پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروس نے سر کلر جاری کر دیا،اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں سمیت برطانیہ، یورپ، جاپان، کینیڈا، سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک جانے والی پروازوں میں یہ سہولت میسر ہو گی،اوسلو، جدہ، عرب امارات، کویت، چائنہ، جاپان، مسقط جانے والے مسافر ملکی وغیر ملکی کرنسی موقع پر ہی جمع کرواسکیں گے۔

 ذرائع کے مطابق کلاس کی تبدیلی کے لیے برطانیہ جانے والے مسافر 40ہزار پاکستانی روپے یا 200 پاﺅنڈ اضافی دیں گے۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق نئی پالیسی سے متعلق تمام فضائی عملے کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔اس اقدام سے مسافروں کو سفری سہولت کے ساتھ ادارے کو ریوینو بھی حاصل ہو گا۔

Sughra Afzal

Content Writer