ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری و پرائیویٹ کالجوں، یونیورسٹیوں کے اساتذہ کیلئے اچھی خبر

 سرکاری و پرائیویٹ کالجوں، یونیورسٹیوں کے اساتذہ کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)سرکاری فنڈز سے پرائیویٹ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اساتذہ، سکالرز اور ملازمین کو 2 لاکھ روپے تک گرانٹ دی جائے گی۔

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے باقاعدہ پالیسی بھی جاری کر دی ہے، پرائیویٹ یونیورسٹیز کے سکالرز، اساتذہ اور ملازمین کو بھی انٹرنیشنل ٹریول گرانٹ ملے گی، کنٹریکٹ پر تعینات سرکاری و پرائیویٹ کالجوں، یونیورسٹیوں کے اساتذہ  کو ٹریول گرانٹ کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے، پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں ایک سال کے لئے کنٹریکٹ پر تعینات اساتذہ گرانٹ کیلئے اہل تصور کیے جائیں گے, پالیسی کے مطابق پی ایچ ای سی ایئر ٹکٹ، رہائش کے اخراجات اور کانفرنس رجسٹریشن کی فیس ادا کرے گا۔

  پی ایچ ای سی نے ریٹرن ایئر ٹکٹ کی گرانٹ زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 85 ہزار روپے مقرر کی ہے۔ پی ایچ ای سی کانفرنس رجسٹریشن کیلئے 500 ڈالرز تک فیس ادا کرے گا۔ پالیسی کے مطابق پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے پی ایچ ڈی سکالرز کو بھی ٹریول گرانٹ ملے گی

Sughra Afzal

Content Writer