ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروپولیٹن کارپوریشن و یونین کونسلز کیلئے بڑی خوشخبری

میٹروپولیٹن کارپوریشن و یونین کونسلز کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) حکومت پنجاب نے لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کیلئے 16 کروڑ جاری کر دیئے، جاری کردہ فنڈز تنخواہ کی ادائیگی اور دفتری اخراجات کی مد میں خرچ کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے پی ایف سی شئیر کی مد میں رواں سال کی آخری قسط کے تحت یونین کونسلز اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو فنڈز جاری کر دئیے، لاہور سمیت پنجاب بھر کی 4 ہزار 15 میں سے فی یونین کونسل کیلئے 3 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں، جن میں لاہور کی 274 یونین کونسلز کیلئے 8 کروڑ 22 لاکھ کا اجراء کیا گیا ہے، جب کہ دیگر اضلاع کی یو سیز کیلئے خطیر فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔  

دوسری جانب میٹرو پولیٹن کارپوریشن سمیت بلدیاتی اداروں کو 2 ارب 73 کروڑ سے زائد فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ رقم دسمبر کے غیر ترقیاتی اور ٹرانزیشن فنڈز کی مد میں جاری کی گئی، مذکورہ فنڈز ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے جاری کیے گئے، مجموعی فنڈز میں سے لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کیلئے 16 کروڑ جاری کیے گئے ہیں، جب کہ دیگر 11 میونسپل کارپوریشنز کیلئے 34 کروڑ کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 35 ڈسٹرکٹ کونسلز کیلئے 94 کروڑ کا اجراء کیا گیا ہے، ایک سو بیاسی میونسپل کمیٹیز کیلئے 1 ارب 26 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔