’’پی ایچ ڈی کی ڈگریاں رکھنے والوں کا بے روز گار ہونا باعث تشویش ہے‘‘

’’پی ایچ ڈی کی ڈگریاں رکھنے والوں کا بے روز گار ہونا باعث تشویش ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ’’جینڈر اینڈ کلچر‘‘ پر تیسری انٹرنیشنل  کانفرنس کا انعقاد، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پی ایچ ڈی کی ڈگریاں رکھنے والوں کا بے روز گار ہونا باعث تشویش ہے، مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈگریاں ہونی چاہیے۔

عالمی کانفرنس میں وائس چانسلر ڈاکٹر حسن امیر شاہ، ڈین ڈاکٹر طاہر کامران، ڈاکٹر شاہدہ بتول اور ڈاکٹر انیق احمد نے شرکت کی، کانفرنس میں امریکہ، جرمنی، چین اور دیگر ممالک سے ماہرین بھی شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ سماجی علوم کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جی سی یونیورسٹی میں چھ سال تعلیم حاصل کی اور دو سال پڑھایا، ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ لمحہ فکریہ ہے، یونیورسٹیوں میں ریسرچ کو فروغ دینے کے لیے بجٹ میں اضافہ کریں گے۔

شفقت محمود نے نشاندہی کی کہ ملک کا بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے، پی ایچ ڈیز ہیں لیکن ملازمتیں نہیں ہیں، جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ڈگریاں ہونی چاہیے، وائس چانسلر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے، اس کے لیے حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہیے۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw