(قذافی بٹ) اداکارہ کی وزیراطلاعات سے ملاقات، وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اچھے موضوع پر فلم بنائیں حکومت ضرور تعاون کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے الحمرا آرٹ گیلری میں وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی۔ وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اداکارہ میرا کو حکومت کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے موضوع پر فلم بنائیں حکومت انہیں سپورٹ کرے گی۔
اس موقع پر وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ فلم سنسر بورڈ کی تشکیل نو کررہے ہیں، ملک میں اچھی پروڈکشن کرائیں گے، ہمارے اداکار کسی سے کم نہیں ہیں، اچھے موضوع پر فلموں کی کمی ہے۔ اداکارہ نے وزیرطلاعات کو بتایا کہ وہ پاکستان میں فلم بنانا چاہتی ہیں جس کے لیے انہیں حکومت کا تعاون درکار ہے۔
پاکستان کی فلم انڈسٹری میں اچھی فلمیں کرنا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنا ضروری ہے۔
لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں