موٹر سائیکل کےساتھ لوازمات بھی لینے ہوں گے،حکم آگیا

موٹر سائیکل کےساتھ لوازمات بھی لینے ہوں گے،حکم آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ہائیکورٹ  میں نئی موٹرسائیکل کے ساتھ ہیلمٹ فراہم اور دیگر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے نئی موٹرسائیکل کی خریداری کے ساتھ ہیلمٹ کو لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق ہائیکورٹ  میں نئی موٹرسائیکل کےساتھ ہیلمٹ فراہم اور دیگر حفاظتی اقدامات کےحوالے سے کیس کی سماعت ہو ئی، جسٹس علی اکبرقریشی نے وائے ڈی اے کی درخواست پرسماعت کی، ڈائریکٹر کوالٹی اسٹینڈر انشورنس کوالٹی ڈاکٹر شہزاد ،ملک قیصر امجد، وائے ڈی اے ڈاکٹر سلیمان کاظمی ، ڈاکٹر عظیم  اورہونڈا،سوزوکی سمیت موٹر سائیکل بنانیوالی کمپنیز کے نمائندے پیش ہوئے۔

 عدالت  نےنئی موٹر سائیکل کی خریداری کے ساتھ  ہیلمٹ  کو لازمی قرار دیتے ہو ئے  وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ہیلمٹ کے معیار بین الاقوامی معیار کے مطابق مقرر کرنے کا حکم دیا،جسٹس علی اکبرقریشی کاایڈیشنل سیکرٹری کو 15روز میں متعلقہ وزارت سے منظوری کروا کر عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا.

عدالت کا کہناتھا کہ انسانی جان اہم ہےتحفظ کیلئے تمام اقدامات کرنا ہوں گے، موٹرسائیکل کاایسا ڈیزائن بنائیں کسی کوچوٹ نہ لگے, سماعت کے دوران عدالت نے موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کو حکم دیا کہ وہ ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر اس حوالے سے اجلاس کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer