(سعودد بٹ) نیپرا اور آئی پی پیز نےملی بھگت کرتے ہوئےبجلی صارفین سے زائد وصولی کی، نیب نے ساڑھے12سو ارب روپے کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپراکی جانب سےبجلی صارفین سےساڑھے12سوارب روپےکی زائدوصولی پر تحقیقات کھول دی دیں گئیں، نیب نےآئی پی پیزاورنیپراکےدرمیان معاہدوں کی انکوائری بھی شروع کردی،تقسیم کارکمپنیوں کےذریعےنیپرانےعوام سےاربوں روپےوصول کئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نیپرااورآئی پی پیزکےگٹھ جوڑسےفی یونٹ اضافی رقم وصول کی گئی،نیب کا کہنا تھا کہ کیس میں نیشنل پاورپارکس کمپنی لمیٹڈ، پنجاب تھرمل پاورلمیٹڈکوشامل تفتیش کیاجائےگا، علاوہ ازیں قائداعظم تھرمل پاورلمیٹڈسمیت دیگرتقسیم کارکمپنیوں کوبھی شامل تفتیش کیاجائےگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیپرا نےبجلی کی قمیت میں 20 فیصد کا اضافہ کیا تھا جس سے صارفین پر 2ارب 50 کروڑ کا بوجھ پڑا۔