ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوری کی بڑی واردات، جیولر لٹ گیا

چوری کی بڑی واردات، جیولر لٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) رنگ محل صرافہ بازار میں جوہری کی دکان میں نقب زنی کی بڑی واردات میں ملزمان کروڑوں مالیت کا سونا،7 کلو چاندی اور ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کی نقدی اور بانڈز لےاڑے۔

تفصیلات کے مطابق رنگ محل صرافہ بازار میں جوہری کی دکان میں نقب زنی کی بڑی واردات میں ملزمان70 تولےسونا،7 کلو چاندی اور ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کی نقدی اور بانڈز لےاڑے، دکان مالک آصف کےمطابق اتوار کو بازار بند ہونے کے باعث چور چھت کی جانب سے گرل کاٹ کردکان میں داخل ہوئے، چوروں نے دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا کنکشن بھی کاٹ دیا تھا، کرائم سین کی ٹیم نے جائے وقوعہ سےشواہد اکٹھےکر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق دکان مالک کی درخواست درج کر لی گئی ہےجلد ہی مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer