چودہویں آل پاکستان انٹریونیورسٹی ویمن اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز

چودہویں آل پاکستان انٹریونیورسٹی ویمن اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز
کیپشن: city42-sports
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) چودھویں انٹرنیشنل یونیورسٹی وویمن اتھلیٹکس چیمپین شپ کا واپڈا سپورٹس کیمپلکس میں آغاز ہو گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ملک بھر سے17 جامعات کی طالبات نے حصہ لیا ہے۔ طالبات نے اس طرح کے ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کے زیراہتمام ہونے والے انٹر یونیورسٹی ویمن اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے پہلے روز جیولن تھرو، ہرڈل ریسزسمیت لانگ جمپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ پہلے روزکے مقابلوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم 149 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی۔ لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی ٹیم 84 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ سرگودھا یونیورسٹی کی ٹیم 83پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔چیمپئن شپ کے دوسرے روز چار سو میٹرہرڈل ریس،دو سو میٹر ریس،ٹرپل جمپ سمیت ڈسکس تھرو کے فائنل مقابلے کھیلے جائینگے۔