اقلیتی عبادت گاہوں میں سیکورٹی سخت کرنے کا حکم: آئی جی پنجاب

اقلیتی عبادت گاہوں میں سیکورٹی سخت کرنے کا حکم: آئی جی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 آئی جی پنجاب، عارف نواز نے کوئٹہ دھماکہ کے بعد پنجاب بھر میں سیکورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ۔تمام ضلعوں کے ڈی پی اوز کو اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی سیکورٹی مزید بڑھانے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ دھماکہ کے بعد آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نوازنے سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ تمام افسران کو خود اْقلیتی عبادت گاہوں کا جائزہ لینے کا حکم دیا اورکہا کہ روزانہ کی بنیاد پر گردونواح میں سرچ آپریشن کٍریں۔

یاد رہے کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے تین روز قبل ہی ہدایت کی گئی تھی کہ عبادت گاہوں کے ارد گرد سفید کپڑوں میں سپاہی تعینات کئے جائیں تاکہ کوئی مشکوک شخص نظر آئے تو فوری طور پر متعلقہ تھانے کے حوالے کردیں ۔اسی حوالے سے آج کوئٹہ میں دھماکہ ہوا تو اس کے بعد آئی جی کی جانب سےاحکامات جاری کئے گئے اور تمام ڈی پی او کو حکم دیا گیا کہ وہ خود جا کر تمام عبادت گاہوں کا وزٹ کریں اور سیکورٹی فول پروف بنائیں تاکہ کرسمس کے موقع پر کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جاسکے۔

مزید دیکھئے: