انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا کانووکیشن، 139 طلبا میں ڈگریاں تقسیم

انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا کانووکیشن، 139 طلبا میں ڈگریاں تقسیم
کیپشن: City42 - Governor Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رُخ ندیم ): انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے پہلا کانووکیشن میں گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے خصوصی شرکت کی، کانووکیشن میں 139 طلبا میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق برکی روڈ پر انفارمیشن اینڈ ٹیکنکل یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن ہوا۔ جس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی، امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی اور وی سی آئی ٹی یو ڈاکٹر عمر سیف اور دیگر نے شرکت کی۔

کانووکیشن میں بی ایس، بی ایس کمپوٹر سائنس اور بی ایس الیکٹرکل انجینئرنگ کرنے والے 139 طلبہ وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ کانووکیشن میں 6 طلبہ کو گولڈ میڈل بھی دیئے گئے۔

 گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، اب ان کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کو مل کر پاکستان کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیئے۔

 ڈاکٹر عمر سیف نے طلبہ کو ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ 183 ایکڑ پر آئی ٹی یو کا نیا کیمپس جلد تعمیر ہو گا۔کانووکیشن میں پروفیسر عادل نجم کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور پروفیسر نرجس کو لاہور ٹیکنالوجی ایوارڈ دیا گیا۔