(جمال الدین ): بچھڑوں کو پیاروں سے ملانے والے سٹی 42 نے ایک بار پھر چھ سالہ بچے کو والدین سے ملوا دیا۔ لخت جگر ملنے پر علی صیام کے والد نے سٹی 42 کا بے حد شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق علی صیام گزشتہ روز شہری فیصل ریاض کو غازی روڈ بس سٹینڈ سے ملا، جہانگیر کا کہنا ہے کہ جب اس نے بچے کو روتے ہوئے دیکھا تو اس کے والدین کی تلاش کی مگر کچھ پتا نہیں چلا تو وہ بچے کو خبر نشر کرانے کیلئے سٹی 42 آفس لے آیا۔
بچے کے والد مختار کا کہنا تھا کہ وہ دو روز سے بچے کو تلاش کر رہے تھے کہ اس دوران اُن کے ایک دوست نے سٹی 42 پر علی صیام کی خبر دیکھی جس کے بعد ان کی جان میں جان آئی۔ مختار نے اشکبار آنکھوں سے شہری فیصل اور سٹی 42 کا شکریہ ادا کیا، شہری نے بتایا کہ علی صیام اس کا اکلوتا بیٹا ہے۔