ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل انتقال کر گئے

Kunwar Naveed Jamil, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایم کیو ایم  کے سینئیررہنما اور ڈپٹی کنوینر، کئی بار رکن قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہونےوالے دانش ور کنور نوید جمیل انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع  کا کہنا ہے کہ کنور نوید 28 جون 2022ء کو برین ہیمرج کے شکار ہوئے تھے ۔ برین ہیمرج کے بعد  وی کچھ روز  کوما میں رہےتھے۔ بعد ازاں ہوش میں آنے اور طبعیت بہتر ہونے پر وہ گھر منتقل ہو گئے تھے۔ گھر پر گزشتہ دنوں انہیں سانس کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  آج وہ ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

کنور نوید جمیل  ایم کیو ایم  کے  ڈپٹی  کنونئیر بھی تھے۔وہ حیدر آباد کے صوبائی اسمبلی حلقہ   پی ایس 127 سے دو مرتبہ  رکن سندھ اسمبلی بھی  رہے اور دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔   کنور نوید جمیل 2005 میں حیدرآباد کے  ضلع ناظم بھی رہے۔  

 مرحوم کنور نوید جمیل بھائی حیدر آباد میں پیدا ہوئے۔مرحوم کے سوگواران میں ایک بیوہ اور دو بیٹے ہیں۔

مرحوم کنور نوید جمیل کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد مصطفیٰ مسجد ڈی ایچ اے فیز ون کراچی ، بوقت 1:30 بجے ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ڈی ایچ اے فیز 8 کے قبرستان میں کی جائے گی۔

خالد مقبول صدیقی کا اظہار تعزیت

کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید کے انتقال پر کنوینر خالد مقبول صدیقی نےاظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کنور نوید تحریک کا نادر اثاثہ اور سینئر رہنما تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ملک کے لئے کنور نوید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن مرحوم کے سوگواران کے غم میں شریک ہے