جڑانوالہ واقعہ ، قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی، آرمی چیف

 جڑانوالہ واقعہ ، قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی، آرمی چیف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے،جرائم کے مرتکب افرادکوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائےگا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آئی ایس پی آر سالانہ انٹرن شپ پروگرام کے شرکاسے خطاب کیا،جس میں پاکستان بھر سے مختلف یونیورسٹیوں کے 370 سٹوڈنٹس شریک ہوئے، آرمی چیف نے قومی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر زور دیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں،نوجوان ملک کے امن ترقی و خوشحالی میں زبردست کردار ادا کر سکتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہاکہ جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے، کسی بھی طبقے کی جانب سے کسی کے بھی خلاف ایسے واقعات، عدم برداشت، انتہا پسندانہ رویوں کی کوئی گنجائش نہیں،تمام شہری بلاتفریق مذہب،جنس،ذات ایک دوسرے کیلئے برابرہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی،جرائم کے مرتکب افرادکوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پروگرام کوکامیابی سے مکمل کرنے پرنوجوان انٹرنیزکوسراہا۔