جڑانوالہ واقعہ منصوبہ بندی سے کیا گیا،  ازالہ کریں گے،محسن نقوی

جڑانوالہ واقعہ منصوبہ بندی سے کیا گیا،  ازالہ کریں گے،محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیر اعلیٰ پنجاب  سید محسن رضا نقوی  نے جڑانوالہ واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان کر دیا۔

جمعرات کے روز  بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس سے خطاب میں سید محسن رضا نقوی نے کہا کہ جڑانوالہ میں ہونیوالا واقعہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، 3سے 4روز  میں نقصانات کا ازالہ کیاجائے گا، جلاؤ گھیراؤ کرنیوالے 120 سے زائدافرا دکے خلاف 2مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ 

 وزیراعلیٰ  پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس میں نگران صوبائی وزراء اور مختلف مذاہب کے رہنماؤں  نے شرکت کی،  اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ   جڑانوالہ کا واقعہ مذاہب کےدرمیان لڑائی پیدا کرنےکیلئے کوشش تھی ،ایسےواقعات میں اشتعال انگیزی کےباعث کئی جانیں جاچکی ہیں،وعدہ کرتےہیں کہ3سے4دن میں نقصان کوپوراکیاجائےگا۔

بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس کے بعد نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  اپنی ٹویٹ پوسٹ میں لکھا، بین المذاہب ہم آہنگی کے جوہر پر زور دینے کے لیے مذہبی نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس بلایا۔ جڑانوالہ کے واقعے نے بے شمار سوالات کو جنم دیا ہے اور ایک سازش کو بے نقاب کیا ہے جس کا مقصد ہماری قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنا ہے۔ تمام سازشی عناصر کو معلوم ہو جائے کہ ان کی کوششیں ناکام ہونے والی ہیں۔ ہم متحد ہیں، اپنے قائد کے ویژن کے مطابق متحد ہیں۔


محسن نقوی نے مزید لکھا کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب دن بھر  ( جڑانوالہ میں) موقع پر موجود رہے اور زمینی صورتحال کو سنبھالا۔
بحیثیت پاکستانی ہم سب جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ سازش کرنے والے اور مجرم بہت جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے۔