ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ کے اہم رہنما نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

 پاکستان مسلم لیگ کے اہم رہنما نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)سابق صوبائی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان مرزا شمشاد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ 

  تفصیلات کے مطابق مرزا شمشاد نے لاہور میں جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی )میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات کی،مرزا شمشاد نے پارٹی سیکرٹریٹ میں میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات کی،ملاقات میں مرزا شمشاد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،مرزا شمشاد وزیراعلی بلوچستان کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

 میاں خالد محمود نے مرزا شمشاد کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور پارٹی میں خوش آمدید کہا،مرزا شمشاد نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، مرزا شمشاد  کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی بلوچستان کے عوام کو حقوق دلوائے گی، بلوچستان اور پاکستان کو استحکام پاکستان پارٹی کے وژن کی ضرورت ہے، استحکام پاکستان پارٹی کو بلوچستان میں بھرپور حمایت حاصل ہے۔

Ansa Awais

Content Writer