ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

 خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا  گیا۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی  ویڈیوز میں موٹر سائیکل سوار ملزم کو خواتین کو ہراساں کرتے دیکھا گیا تھا۔ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم کوسی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ  موٹرسائیکل سوار ملزم نجی سکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں سرعام خواتین  کو ہراساں کرنے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

جولائی میں گلستان جوہر میں راہ چلتی لڑکی کو موٹرسائیکل سوار کی جانب سے ہراساں کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس اب تک اس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن میں بھی لڑکی کو چھیڑنے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کےبعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer