ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ منسا ملک کا علیزے شاہ پر سیٹ پر تشدد کا الزام، ایف آئی آر درج

اداکارہ منسا ملک کا علیزے شاہ پر سیٹ پر تشدد کا الزام، ایف آئی آر درج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکارہ منسا ملک نے علیزے شاہ پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمے کے لیےدرخواست دائر کردی۔ 

منسا ملک کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ وہ اپنے ساتھی اداکاروں کے ہمراہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے اسلام آباد کے علاقے بہارکہو  میں موجود تھیں۔درخواست کے متن کے مطابق ’15 اگست کے روز علیزے شاہ نے سیٹ پر موجود تمام افراد کے سامنے مجھ پر جلتا ہوا کا سگریٹ پھینکا اور مجھے جوتیوں کے ساتھ مارا جس کے بعد میں نے بہت مشکل سے اپنی جان بچائی‘۔درخواست مزید کہا گیا ہےکہ ’ علیزے شاہ کو ان سے پروفیشنل جیلسی ہے جس کی بنا پر علیزے کی جانب سے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیںُ۔

درخواست کے متن کے مطابق ’اس سے قبل بھی علیزے شاہ کی جانب سے سیٹ پر تنگ کرنے کی ایف آئی آر درج کروائی جاچکی ہے جس کے بعد ڈرامے کی شوٹنگ روک دی گئی تھی‘۔ اداکارہ کی جانب سے علیزے شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست کی گئی اور ساتھ ہی سیٹ پر علیزے شاہ سے سکیورٹی مانگی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer