ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، ایس آئی سمیت 3 اہلکار زخمی

 پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، ایس آئی سمیت 3 اہلکار زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: صفورا گوٹھ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے سچل تھانے کی پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کردیا جس کی زد میں آکر اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حملہ بلاول شاہ جوکھیو گوٹھ میں ہوا جب سچل تھانے کی پولیس معمول کے مطابق علاقے میں گشت کر رہی تھی،  نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا،حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ماسک پہنے ہوئے تھے۔ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  حملے میں تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی خمیسو سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے جس میں  پولیس کانسٹیبل صمد اور غنی شامل ہیں، تینیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب رینجرز اور باقی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔