این اے 108 ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد  

ضمنی الیکشن،عمران خان،این اے 108،کاغذات،سٹی42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے این اے 108 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا اور ان کی جانب سے 9 حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تاہم فیصل آباد کے حلقے این اے 108 سے چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ،ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرد یئے ،آر او نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور ن لیگ کے عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے۔

 تحریک انصاف نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپیل کی تیاری شروع کردی ۔