ویب ڈیسک : وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے 17جدید گاڑیاں اور مشینری ریسکیو 1122 کے حوالے کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے آفس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی جی ریسکیو 1122 کے حوالے 17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری کی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گاڑیوں کے کاغذات اور چابیاں ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے حوالے کیں ۔
وزیراعلی کا کہنا ہے کہ سیلاب، زلزلہ یا کسی اور ہنگامی صورتحال کی صورت میں ریسکیو 1122 کا عملہ سب سے پہلے پہنچتا ہے۔
9 واٹر ریسکیو یونٹ، 2 اسکائی لفٹ گاڑیاں، 6 ارتھ کوئیک اینڈ ڈیزاسٹر سرچ ریسکیو وین، 36 ہائیڈرولک کومبی ٹول، 36 سیلف کنٹینڈ بریتھنگ اپریٹس، 36 ہائیڈرولک کنکریٹ چین آر، 6 لائف لوکیٹر، 6 نیومیٹک لفٹنگ بیگ، 6۔ ایکوسٹک سننے والا آلہ، 6 فائر آپٹک کیمرہ بمع کمیونیکیشن ڈیوائس ریسکیو 1122 کے حوالے کر دی گئیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریسکیو 1122 پنجاب بھر میں کہیں بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید گاڑیوں، آلات اور مشینری دستیاب ہیں ۔