ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں مصروف ترین دن گزارا،نواز شریف سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وفاقی وزیر انوشہ رحمان سمیت دیگر رہنماوں نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وفاقی وزیر انوشہ رحمان سمیت دیگر رہنماو¿ں نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف کی وطن واپسی ڈاکٹرز کی اجازتِ سے مشروط ہے۔ ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کی پلاننگ کی جائے گی۔