ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات کا آرمی چیف کیلئے’آرڈر آف دی یونین’ اعزاز

army chief, UAE
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ‘ آرڈر آف دی یونیناعزاز سے  نواز گیا۔

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین میڈل پیش کیا، آرڈر آف دی یونین دوست ممالک کے سینیئر حکام کو دیا جانے والا یو اے ای کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے.

 ملاقات میں رہنماوں نے باہمی مفادات کے لیے دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور مشترکہ کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا، شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور انہیں مختلف سطحوں پر مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کا اعادہ کیا۔