آئی ایم ایف کو دیے گئے لیٹر آف انٹینٹ کی تفصیل سامنے آگئی

Shahbaz Sharif,IMF
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، آئی ایم ایف کو دیے گئے لیٹر آف انٹینٹ کی تفصیل سامنے آگئی۔

  آئی ایم ایف کو دیے گئے لیٹر آف انٹینٹ کی تفصیل سامنے آگئی ، حکومت نے لیٹر آف انٹینٹ میں مجموعی طور پر 27 نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔اتحادی حکومت نے آئی ایم ایف کو تیل، بجلی پر تمام سبسڈی ختم کرنے اور بجلی، گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پٹرولیم لیوی میں بتدریج اضافہ کیا جاتا رہے گا، جبکہ حکومت ڈالر کی قدر میں بھی مداخلت نہیں کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے گردشی قرضوں کی بروقت ادائیگی، درآمدی اشیا پر پابندی برقرار رکھنے اور خسارے میں چلنے والے اداروں کی گورننس بہتر کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ فیٹف کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک پر بھی عمل کیا جائے گا۔