جعلسازوں نے فیس بک پر سیکرٹری بلدیات کا جعلی اکاونٹ بنالیا

جعلسازوں نے فیس بک پر سیکرٹری بلدیات کا جعلی اکاونٹ بنالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)بیوروکریٹ بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جعلی اکاونٹ بنانے والوں کے ہتھے چڑھ گئے ، جعلسازوں نے فیس بک پر سیکرٹری بلدیات کا جعلی اکاونٹ بنالیا،سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نےسائبر کرائم ونگ سے رابطہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے اپنے نام سے جعلی اکاونٹ بنانے والوں کے خلاف سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کرلیا ہے، سیکرٹری بلدیات نے سائبر کرائم کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے، درخواست میں سیکرٹری بلدیات کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ان کاجعلی اکاونٹ بند کرکے جعلسازوں کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں  جھوٹی فون کالز اور انعامی سکیموں کے لالچ پر رواں سال ہزاروں افراد لوٹ رہے ہیں، کسی کا بینک اکاؤنٹ خالی ہوا تو کسی نے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پیسے گنوا رہے ہیں، رواں سال میں پنجاب میں دس ہزار جبکہ لاہور میں ہی تین ہزار سے زائد افراد اپنی جمع پونجی سے لٹ گئے۔

ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کو رواں سال شہر میں تین ہزار باون درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ صوبے بھر میں درخواستوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی۔ جعلی بینک ملازم بن کر کال کرنے والوں نے کروڑوں لوگوں کے بینک اکاونٹ خالی کر دیئے۔

 ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لوگوں کو دھوکے سے لوٹنےوالوں کے کوائف جمع کرنا شروع کردئیے ہیں، ایف آئی اے حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹی وی چینلز اور پروگرامز کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے والوں کی شامت آئے گی۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer