ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار شہزاد رائے کی فٹنس  کا راز افشاں ہو گیا

شہزاد رائے
کیپشن: شہزاد رائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کون نہیں چاہتا کہ وہ جسمانی طور پر فٹ اور تندرست و توانا نظر آئے،عمر بڑھنے کے عمل کو روکا نہیں جا سکتا تاہم بعض افراد اپنی فٹنس کا اس قدر دھیان رکھتے ہیں کہ اپنی عمر سے آدھے نظر آتے ہیں۔اسی طرح پاکستان شوبزانڈسٹری میں ایسے بہت سے فنکار ہیں جوخود کوجواں رکھنے  کی کوشش میں رہتے ہیں۔

 اگر بات کریں  مایہ ناز گلوکاراورسماجی کارکن شہزاد رائے کی تو انہوں نے احسن خان کے شو میں مداحوں کو اپنے فٹ رہنے کا رازبتادیا۔  خاتون اداکاراؤں میں ماہ نوربلوچ اور گلوکار شہزاد رائے کی فٹنس کے سب ہی دیوانے ہیں۔

دونوں سے متعلق مداح کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کی عمررک سی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جب شہزاد  رائے ان کا کہنا تھا کہ ایک تومیں بچپن سے ہی گا رہا ہوں دوسرا انہوں نے  کہا کہ جواں دکھنے کی کوئی اوروجہ نہیں بس یہ ہی کہ وہ بہت زیادہ ورزش کرتے ہیں تاکہ وہ فٹ رہیں۔