ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلٹی سٹورز سے خریداری کرنے والوں کی مشکلات میں اضافہ

Utility store
کیپشن: Utility store
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈ کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، اچار، کیچپ، ماچس، ڈیٹرجنٹ پاوڈر اور باتھ سوپ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ لاہور سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔

 تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈ کے چائے، گھی، باتھ سوپ، ماچس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا، چائے پتی کے 950گرام کے پیکٹ پر 40 روپے اضافہ کردیا گیا۔

ہارپک کی ایک لیٹر بوتل میں 49 روپے، ماچس کے پیکٹ میں 10 روپے، برانڈڈ ڈیٹرجنٹ پاوڈر کے پیکٹ پر 50 روپے،آلیو آئل کی قیمت میں 51 روپے فی لیٹر، گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31 روپے، کوکنگ آئل کی قیتوں میں34 روپے،ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنک کی قیمت میں دو روپے،ٹائیلٹ سوپ کی قیمتوں میں تین روپے، چکن سپریڈ میں 50روپے فی لیٹر، مکس اچار کی قیمت میں 30 روپے فی کلو جبکہ کیچپ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا۔